Wednesday, April 24, 2024

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ،13افراد ہلاک

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ ،13افراد ہلاک
May 6, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے شمالی شہر پل خمری میں  پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملےمیں13 افراد ہلاک  اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کےمطابق طالبان نےایک جاری بیان میں کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے افغانستان  کے صوبہ بغلان کے شہرپل خمری کے علاقے میں قائم پولیس ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایا۔ بیان کےمطابق خود کش بمبار نے باردو سے بھری  بکتر بند گاڑی کو ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر مسلح جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکاکہناتھاکہ مسلح افراد نے پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ خود کش بمبار نے ایک گاڑی میں دھماکا کیا جس کی وجہ سے عمارت کا زیادہ تر حصہ زمین بوس ہوگیا۔