Sunday, May 19, 2024

افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ پر دہشتگردی کی ناکام کوشش

افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ پر دہشتگردی کی ناکام کوشش
January 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ پر دہشتگردی کی ناکام کوشش کی گئی جس کے بعد قونصل خانہ بندکر دیا گیا۔، حملہ آور افغان خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ قونصل خانہ سکیورٹی کے درپیش خطرات کے باعث بند کیا گیا ، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان خاتون نے گرینیڈ بیگ میں چھپا رکھا تھا، افغان پولیس نے خاتون سے  تفتیش شروع کردی۔ پاکستان  نے افغانستان سے قونصل خانے کو سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے  کہ افغانستان واقعے کی تحقیقات سے پوری طرح آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ  کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے قونصل خانہ کو سکیورٹی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ ترجمان کے مطابق مزار شریف قونصلیٹ کو فول پروف سکویرٹی کی فراہمی تک ویزہ آپریشنز  بندکردیاگیا ہے۔