Friday, April 26, 2024

افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام تک ہے ، شیخ رشید

افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام تک ہے ، شیخ رشید
September 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام تک ہے۔

شیخ رشید نے میڈیا گفتگو میں کہا بھارت میں صف ماتم بچھی ہے۔ وہاں کا میڈیا جھوٹ بول رہا ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی مہاجر کیمپ نہیں۔ چوری چھپے آنے والے افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے ہیں۔ دہشت گردی کو روکنے کے لئے افغان سرحد پر باڑ لگائی ہے۔

 شیخ رشید نے کہا افغانستان کو تھوڑا وقت درکار ہو گا۔ افغانستان کے اکاؤنٹ بند کرنے سے انسانی المیہ پیدا ہو گا۔ بائیڈن نے چین کے صدر سے 75 منٹ تک بات کی ہے ۔ دونوں سپر پاورز کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ادارے زبردست طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت چین اور روس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایرانی صدر کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے ۔ دنیا سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کے اکاؤنٹس کھولے جائیں ۔

شیخ رشید نے جلسے جلوس کھیلنے والوں کو بیوقوف قرار دے دیا اور کہا اپوزیشن کو ای وی ایم پر اعتراض ہے تو بیٹھ کر بات کر لے۔