Monday, May 6, 2024

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا
October 20, 2018
کابل (92 نیوز) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر عوام کی لمبی قطاریں لگیں ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی اور خاتون اول نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ 249پارلیمانی نشستوں پر پچیس ہزار پینسٹھ امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ شہری بڑی تعداد میں اپنا اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچ گئے۔ عوام نے پارلیمنٹ میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئےحق رائے دہی استعمال کرنا شروع کر دیا۔ افغان صدر اشرف غنی اور خاتون اول نے بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ قندھار میں پولیس اور انٹیلی جنس چیف کی ہلاکت کے باعث انتخابات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیے گئے۔ ملک بھر میں نوے لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ادھر طالبان کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔