Saturday, May 4, 2024

افغانستان میں نائب صدارتی امیدوار کے انتخابی دفترکےباہر دھماکہ،دوافراد ہلاک

افغانستان  میں نائب صدارتی امیدوار کے انتخابی دفترکےباہر دھماکہ،دوافراد ہلاک
July 28, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان  میں انتخابی مہم کے آغاز پر نائب صدارتی امیدوار امراللہ کے انتخابی  دفتر کے باہر دھماکے میں دو افراد ہلاک جب کہ متعد افراد زخمی ہو گئے ۔ افغانستان میں انتخابی مہم  جاری ہے ، نائب صدارتی امیدوار امر اللہ کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ، دھماکے میں امر اللہ تو محفوظ رہے لیکن دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ مسلح افراد نے انتخابی دفتر پر دھاوا بولا ، سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جب کہ انتخابی امیدوار امراللہ کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا۔