Friday, April 26, 2024

افغانستان میں معمولات زندگی بحالی کی جانب گامزن

افغانستان میں معمولات زندگی بحالی کی جانب گامزن
August 17, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں معمولات زندگی بحالی کی جانب گامزن ہو گئے۔ طالبان نے سرکاری ملازمین کو کام پر آنے کا کہہ دیا۔

ترجمان کے مطابق عام معافی سب کے لیے ہے۔ سرکاری ملازمین کام پر آئیں اور معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کابل سے افغان طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کسی سرکاری ملازم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ تمام ملازمین ڈیوٹی پر واپس آجائیں۔

طالبان کے وفد کی خواتین ڈاکٹر اور نرسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا بلاخوف وخطر اپنا کام جاری رکھیں، کسی قسم کا خوف محسوس نہ کریں۔