Friday, April 26, 2024

افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی سکول کھلنے لگے

افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی سکول کھلنے لگے
October 22, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی سکول کھلنے لگے ۔ صوبہ زابل میں گرلز ہائی سکول کھل گئے۔

 طالبان حکومت کے مطابق افغانستان میں تاحال 5 صوبوں میں گرلز ہائی سکول کھل چکے ہیں۔ دیگر صوبوں میں بھی لڑکیوں کے اسکول جلد کھل جائیں گے۔ خواتین کو عنقریب یونیورسٹیوں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔