Thursday, March 28, 2024

افغانستان میں قیام امن کےلئے امریکہ، طالبان میں مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور کل قطر میں ہوگا

افغانستان میں قیام امن کےلئے امریکہ، طالبان میں مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور کل قطر میں ہوگا
December 16, 2018
دوہا (92 نیوز) افغانستان میں قیام امن کےلئے امریکہ اور طالبان کےدرمیان رابطے ایک بار پھرشروع ہوگئے، امریکہ اور طالبان میں براہ راست مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور کل دوہا قطر میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دوہا مذاکرات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے وفد کیا قیادت کریں گے جبکہ افغان طالبان کے دوہا دفتر کے سربراہ عباس ستانکزئی شریک ہوں گے۔تین روزہ مذاکراتی عمل کا پہلا حصہ قطر، دوسرا امارات میں ہو گا۔ مذاکرات کا پہلا دور امریکہ اور افغان طالبان کے مابین ہو گا۔دوسرے دور میں امریکہ، افغان طالبان اور افغان حکومت شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات میں پاکستان خاموش کھلاڑی کا کردار ادا کرے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکہ، طالبان گفتگو پر مشاورت کی گئی تھی ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کی خواہاں ہے۔ پاکستان نے افغان تنازعہ کے تمام فریقین کو ایک جگہ بیٹھانے کی بات کی تھی۔امریکہ طالبان مذاکرات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی۔