Friday, September 20, 2024

افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں، افغان طالبان کا حکومت سے امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں، افغان طالبان کا حکومت سے امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
March 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) افغان طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ چار فریقی امن عمل کے تحت مذاکرات اسلام آباد میں متوقع تھے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے چار فریقی مذاکرات کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایک طرف تازہ دم فوجی دستے افغانستان بھجوا رہا ہے تو دوسری طرف مذاکرات کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور نے کسی کو بھی مذاکرات میں شمولیت کی اجازت اور اختیار نہیں دیا۔ امن مذاکرات کے لئے دبئی میں ہونے والی پگواش کانفرنس میں شرائط پیش کر چکے ہیں۔ شرائط میں امریکی فوج کا مکمل انخلا، طالبان رہنماؤں کا نام بلیک لسٹ سے نکالنا اور عالمی پابندیاں ختم کرنا شامل ہیں۔