Friday, May 10, 2024

افغانستان میں قیام امن کیلئے روس ،امریکا اور چین کے وفود کی ملاقات آج ہوگی

افغانستان میں قیام امن کیلئے روس ،امریکا اور چین کے وفود کی ملاقات آج ہوگی
April 25, 2019

ماسکو ( 92 نیوز ) افغانستان میں قیام امن کیلئے روس ،امریکا اور چین کے وفود کی ملاقات آج ہوگی۔تینوں ممالک کے نمائندے اس سلسلے میں آج ماسکو میں ملیں گے۔

تینوں ممالک کے اس اقدام کا مقصد افغانستان  جنگ کو ختم کرانا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد بھی ماسکو میں ہونے والی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے قطر میں طالبان اور افغان گروہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات نہیں ہو سکی تھی کیونکہ طالبان نے افغان حکومت کا بات چیت کیلئے 250 ممبروں پر مشتمل وفد کے بھیجنے پر اعتراض کیا تھا۔