Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد : افغانستان میں قیام امن کیلئے چارملکی اجلاس شروع

اسلام آباد : افغانستان میں قیام امن کیلئے چارملکی اجلاس شروع
January 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) افغانستان میں امن کے لیے اسلام آباد میں چارملکی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں پاکستان‘ چین‘ امریکا اور افغانستان کے نمائندے شریک ہیں۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے لیے اسلام آباد میں چار ملکی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چار ملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی 27 دسمبر کو افغانستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ امید ہے آج گروپ کے کام کرنے سے متعلق قابل عمل فریم ورک بنا لیا جائیگا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چار فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔