Friday, May 3, 2024

افغانستان میں قیام امن، چار ملکی مصالحتی گروپ کا پانچواں اجلاس اٹھارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونیکا امکان

افغانستان میں قیام امن، چار ملکی مصالحتی گروپ کا پانچواں اجلاس اٹھارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونیکا امکان
May 17, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) افغانستان میں قیام امن کے لیے چار ملکی مصالحتی گروپ کا پانچواں اجلاس اٹھارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس گزشتہ ماہ ہونا تھا لیکن کابل میں طالبان کے خودکش حملے اور اس کے بعد افغان صدر اشرف غنی کے اس  بیان پر کہ ’پاکستان سے طالبان کو مذاکرات پر راضی کرنے کی توقع نہیں رکھتے‘ مذاکرات تعلطل کا شکار ہو گئے تھے اور پاکستان نے طالبان وفد کے آنے کی کوئی باضابطہ تصدیق تک نہیں کی تھی۔ افغان طالبان نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی تائید تو کی لیکن پھر اُس کے بعد کسی پیشرفت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔