Thursday, March 28, 2024

افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب، امریکی میڈیا کا دعوی

افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب، امریکی میڈیا کا دعوی
October 23, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی میں تعاون کی خواہش کی۔ امریکی انتظامیہ نے معاملے پر کانگریس کو بریفنگ بھی دے دی۔ دوطرفہ مذاکرات جاری ہیں۔ سمجھوتے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔