Friday, May 10, 2024

افغانستان میں فوجی آپریشن ختم ، سفارتی آپریشن شروع ہو چکا ہے ، انٹونی بلنکن

افغانستان میں فوجی آپریشن ختم ، سفارتی آپریشن شروع ہو چکا ہے ، انٹونی بلنکن
August 31, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے افغانستان میں فوجی آپریشن ختم اور سفارتی آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

انٹونی بلنکن نے پریس بریفنگ میں بتایا امریکی سفارت کار افغانستان سے جا چکے ہیں۔ دوحہ میں طالبان سے رابطہ کریں گے۔ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔