Tuesday, May 14, 2024

افغانستان میں فوج کے مستقبل کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، امریکی وزیردفاع

افغانستان میں فوج کے مستقبل کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، امریکی وزیردفاع
February 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن نے کہا، افغانستان میں فوج کے مستقبل کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ افغانستان میں تشدد میں کمی ہرصورت اور فوری طورپر ہونی چاہئے۔

لائڈ آسٹن نے کہا کہ جنوری 2020 میں طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ معاہدے پر نظرثانی کا جو بھی نتیجہ نکلے امریکا جلد بازی سے فیصلہ نہیں کرے گا۔