Friday, May 17, 2024

افغانستان میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد

افغانستان میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد
November 3, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں غیرملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کیلئے تمام شہری اپنے کاروبار میں افغان کرنسی کا استعمال کریں۔

 انہوں نے کہا افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالر کا استعمال ہوتا ہے۔ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔