Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں عبداللہ عبداللہ بھی خود ساختہ صدر بن بیٹھے

افغانستان میں عبداللہ عبداللہ بھی خود ساختہ صدر بن بیٹھے
March 9, 2020
 کابل (92 نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے دوسری صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھایا تو عبداللہ عبداللہ بھی خود ساختہ صدر بن بیٹھے اور کابل میں ہی نجی تقریب میں صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ افغانستان میں سیاسی بحران مزید گھمبیر ہو گیا۔ دو متوازی حکومتیں قائم ہو گئیں ۔افغان صدر بننے کی دوڑ میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ  کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں ہی کی صدر بننے کی ضد نے ملک میں سیاسی کشمکش بڑھا دی۔  افغان صدر ، اشرف غنی ، دوسری صدارتی مدت ، حلف اشرف غنی نے صدارتی محل میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد  خطاب کرتے ہوئے طالبان پر خوب تنقید کی اور انہیں داعش کا ساتھی قرار دیا۔ اشرف غنی کی تقریر کے دوران ہی صدارتی محل پر راکٹ حملہ ہوا تاہم وہ اس میں بال بال بچ گئے۔ دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اسپائیڈرمین محل میں صدارت کا حلف اٹھایا۔