Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ، افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فراہ، بدخشاں اور بغلان کا کنٹرول چھوڑ دیا

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ، افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فراہ، بدخشاں اور بغلان کا کنٹرول چھوڑ دیا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ فراہ، بدخشاں اور بغلان کا کنٹرول چھوڑ دیا۔

افغان طالبان اب تک نو صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ کور دوسو سترہ پامیر کے مرکز قندوز  ایئرپورٹ پر بھی طالبان کا قبضہ ہے۔ قندوز ائیر پورٹ افغان فورسز کی کور 217 پامیر کا مرکز تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے کسی آرمی کور پر قبضہ کیا ہے۔ صوبہ فرح میں شدید لڑائی جاری ہے۔ فرح ائیرپورٹ پر افغان فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

 امریکی ٹی وی نے امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ طالبان کابل پر 30 سے 60 دن میں قبضہ کر سکتے ہیں۔