Sunday, May 12, 2024

افغانستان میں صورتحال بہتر، کابل ایئرپورٹ شہری ہوا بازی کیلئے کھول دیا گیا

افغانستان میں صورتحال بہتر، کابل ایئرپورٹ شہری ہوا بازی کیلئے کھول دیا گیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، کابل ایئرپورٹ شہری ہوا بازی کیلئے کھول دیا گیا۔ ایئر پورٹ تمام سویلین افراد کیلئے کھولا گیا۔

ادھر امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حامد کرزئی ایئرپورٹ محفوظ ہے۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں فائرنگ سے 3 فراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ افغانستان کا جھنڈا لگانے کے معاملے پر ہوئی۔