Friday, April 26, 2024

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
September 28, 2019
کابل (92 نیوز) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ سہ پہر 3 بجے تک ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انتخابات میں موجودہ  صدر اشرف غنی،  موجودہ چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت  اٹھارہ امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں چھیانوے لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ افغان صدارتی انتخابات کیلئے ملک بھر میں ووٹنگ کیلئے پانچ ہزار تین سو تہتر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار حفاظتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔