Tuesday, April 23, 2024

افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ، گنتی کا عمل جاری

افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ، گنتی کا عمل جاری
September 29, 2019
کابل (92 نیوز) افغانستان میں صدارتی انتخابات کا عمل سخت سکیورٹی میں مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹنگ کے دوران مختلف علاقوں میں 32 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانیوں نے سخت سکیورٹی میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز پر لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا لیکن پھر بھی ووٹنگ ٹرن آؤٹ پچھلے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں کم رہا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران ملک بھر میں 113 حملوں میں 32 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوئے۔ انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر اور حتمی نتائج کا اعلان 7 نومبر تک متوقع ہے۔