Monday, May 13, 2024

افغانستان میں صدارتی انتخاب، پاکستان کا آج اور کل بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ

افغانستان میں صدارتی انتخاب، پاکستان کا آج اور کل بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ
September 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاکستان نے آج اور کل بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات اورافغانستان میں جمہوری ٹرانزیشن کے تناظر پاک افغان بارڈر پرسکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 26 سے 29 ستمبر تک تمام پیدل جانے والوں اور تجارتی قافلوں کی سخت چیکنگ ہو گی۔ ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو بارڈر ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ ہر طرح کے تجارتی قافلوں کے لئے  کراسنگ پوائنٹس بند ہوں گے تاہم ایمرجنسی میں مریضوں کو 27 اور 28 ستمبر کو جانے کی اجازت ہو گی ۔