Thursday, March 28, 2024

افغانستان میں صحافی بھکاری بن گیا

افغانستان میں صحافی بھکاری بن گیا
April 24, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں شدیدغربت اور بیروزگاری  کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے صحافی نے علامتی بھکاری کا روپ دھار لیا ملک کو حالات سے باخبر رکھنے والا  صحافی خود خبر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابل کی گلیوں میں اس وقت لوگ حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک معروف ٹی وی رپورٹر قائم نوری کو بھیک مانگتے دیکھا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ صحافی احتجاجی طور پر بھیک مانگ رہاہے ۔ نوری کا کہنا ہے کہ اسکا اس طرح سے احتجاج کرنے کا مقصد حکومت کی توجہ بے روزگاری کی جانب مبذول کرانا ہے۔ نوری نے کہا کہ ملک میں موجود ہزاروں گریجوایٹ افراد بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ جبکہ پڑھے لکھے افراد کو بغیر سفارش کے روزگار نہیں ملتا،افغان رپورٹر کے مطابق اسے امید ہے کہ  علامتی احتجاج حکومت پر واضح اثر چھوڑے گا۔