Friday, March 29, 2024

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتیں 160 ہوگئیں

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہلاکتیں 160 ہوگئیں
August 30, 2020
کابل (92 نیوز) افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ ہوگئی درجنوں افرادزخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ افغان حکام کے مطابق امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ وہ سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں یا مٹی کے تودوں اور عمارتوں کے ملبے میں دب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بڑی تعداد میں مکان اور عمارتیں بہہ گئی ہیں۔ سیلاب سے ملک کے 13 صوبے متاثرہوئے ہیں جو زیادہ تر شمالی حصے میں ہیں۔ صرف صوبہ پروان میں 116 افراد ہلاک اور 120 سے زیادہ زخمی ہوئے۔