Monday, May 13, 2024

افغانستان میں سیاسی مفاہمت سے ہی امن و استحکام آئے گا ، وزیراعظم

افغانستان میں سیاسی مفاہمت سے ہی امن و استحکام آئے گا ، وزیراعظم
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے افغانستان میں سیاسی مفاہمت سے ہی امن و استحکام آئے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے عالمی برادری کے کردار پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برادرانہ اور قریبی ہیں۔ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں سکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ افغانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی تصفیہ اہم ہے۔

افغانستان میں معاشی استحکام اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات پر ولی عہد کو مبارکباد بھی دی۔