Thursday, April 25, 2024

افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہو گا، وزیر اعظم

افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہو گا، وزیر اعظم
November 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ افغانستان قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا۔ افغانستان میں امن بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1329765562986205187?s=20 ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکسان کے عزم صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ میں کبھی بھی تنازعات کے عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل افغانستان کے بعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہے۔ کیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے۔ خوشحالی افغانستان و پاکستان دونوں ممالک کا رخ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے، جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بھاری بوجھ اٹھایا۔