Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں داعش کا سربراہ ابوسعد ارھابی فضائی حملے میں ہلاک

افغانستان میں داعش کا سربراہ ابوسعد ارھابی فضائی حملے میں ہلاک
August 26, 2018
کابل (92 نیوز) شام اور عراق میں شکست کے بعد داعش کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، افغانستان میں دہشتگرد تنظیم کا سربراہ ابو سعد ارھابی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ، امریکا نے بڑی کامیابی کی تصدیق کردی۔ امریکی اور افغان فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب داعش کے ٹھکانوں پر بمبای کی  جس میں داعش سربراہ سعد ارھابی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، اس کارروائی میں تنظیم کے اسلحہ ذخائر بھی تباہ کیے گئے ۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل مارٹن او ڈونیل نے بھی داعش کے سینئرکمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور داعش، القاعدہ سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔ سعد ارھابی کو حسیب لوگاری کی ہلاکت کے بعد دہشتگرد تنظیم کا امیر بنایا گیا تھا ، دو سالوں کے دوران افغانستان میں داعش کے چار امیر اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔