Monday, September 16, 2024

افغانستان میں داعش کا رہنما سعید خان امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

افغانستان میں داعش کا رہنما سعید خان امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
August 13, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں خود کو داعش کا رہنما کہلوانے والا سعید خان ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان گورڈن ٹروبریڈج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں خود کو داعش کا رہنما کہلوانے والا سعید خان گزشتہ ماہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ سعید خان کو ننگرہار کے ضلع اچن میں ڈرون حملے کا نشانہ بنا یا گیا۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق سعید خان امریکااور اس کی اتحادی فورسز کے خلاف حملوں میں براہ راست ملوث رہا اور اس کے نیٹ ورک کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانیوں میں خاص طور پر ننگرہار میں خوف پھیلا ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق بعض ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ داعش اپنی تنظیم میں طالبان کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ کئی طالبان لیڈر داعش میں شامل بھی ہو چکے ہیں۔