Thursday, March 28, 2024

افغانستان میں خود کش دھماکہ ، 7افراد ہلاک ، 5زخمی ہو گئے

افغانستان میں خود کش دھماکہ ، 7افراد ہلاک ، 5زخمی ہو گئے
October 31, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا  خودکش دھماکہ ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔ افغان دارالحکومت کابل  ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا ، شہر دھماکے سے گونج اٹھا ، خودکش دھماکے نے 7 افراد کی جان لے لی جبکہ  پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں پل چرخی جیل کے قریب جیل کے عملے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق گاڑی میں زیادہ تر  خواتین تھیں ۔ کابل میں دہشتگردانہ حملوں کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے، کابل میں رواں ہفتے یہ دوسرا خودکش  دھماکہ ہے اس سے قبل   پیر کے روز افغان الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے  خودکش دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو ئے تھے۔