Thursday, April 25, 2024

افغانستان میں خانقاہ پر فائرنگ سے11 افراد ہلاک

افغانستان میں خانقاہ پر فائرنگ سے11 افراد ہلاک
March 8, 2015
کابل(ویب ڈیسک)کابل میں حملہ آوروں نے ایک خانقاہ میں گھس کر فائر کھول دیا جس سے مقامی مذہبی رہنما سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  افغان فورسز نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ کابل کی ایک خانقاہ میں لوگ عبادت میں مصروف تھے، اس دوران حملہ آوروں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ خانقاہ کے ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایک معروف مذہبی رہنما بھی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،لیکن گرفتار افرادنے ابھی تک حملوں آوروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔