Friday, April 19, 2024

افغانستان میں خالص ریشم اور سونے سے بنا قرآن پاک کا نسخہ زیارت کیلئے پیش کر ‏دیاگیا

افغانستان میں خالص ریشم اور سونے سے بنا قرآن پاک کا نسخہ زیارت کیلئے پیش کر ‏دیاگیا
May 13, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں ماہ رمضان کی مناسبت سے قرآن پاک کا انتہائی خوبصورت اور نادر نسخہ زیارت کیلئے پیش کردیا گیا، جس کی خاص بات اس کی تیاری میں خالص ریشم اور سونے کا استعمال ہے۔ افغانستان میں  قرآن پاک کا انتہائی خوبصورت نسخہ زیارت کیلئے پیش کیا گیا ہے، قرآن پاک کے اس نادر نسخے اس کا وزن آٹھ اعشاریہ چھ کلوگرام ہے ، اس کی تیاری میں تین سو پانچ میٹر ریشم کا کپڑا استعمال ہوا ہے۔ اس قرآن پاک کے صفحات کی تعداد چھ سو دس ہے، ہر صفحے کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے۔