Monday, May 13, 2024

افغانستان میں حکومت سازی کا مرحلہ ، کابل میں جامع حکومت کی تشکیل کیلئے ہلچل

افغانستان میں حکومت سازی کا مرحلہ ، کابل میں جامع حکومت کی تشکیل کیلئے ہلچل
August 21, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں حکومت سازی کا مرحلہ آ گیا۔ کابل میں جامع حکومت کی تشکیل کیلئے ہلچل شروع ہو گئی۔

ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے۔ طالبان رہنماؤں اور دیگر کے ساتھ مذاکرات   کریں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے مرکزی رہنما مذاکرات کے لئے کابل پہنچے ہیں۔ ملاعبدالغنی برادر طالبان کے 4 بانیوں میں سے ایک ہیں۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کی بھی کابل میں اہم بیٹھک ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔