Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے ، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے ، شاہ محمود قریشی
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے۔

شاہ محمود قریشی کا چھ ملکی ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا افغانستان میں سیاسی صورتحال معمول پر آنے سے حالات بہتر ہوں گے۔ افغانستان پر تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی۔ افغانستان کی صورتحال پچیدہ اور مشکل ہے۔ ہم وہاں تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مہاجرین کی آمد اور بارڈر سکیورٹی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان طویل عرصے سے جنگ سے متاثر ہوا ہے۔ طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ ہمیں افغانستان اور ان کی عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔