Friday, March 29, 2024

  افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 63سے زائدافرادجاں بحق،سینکڑوں زخمی

   افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 63سے زائدافرادجاں بحق،سینکڑوں زخمی
October 26, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 63افرادجاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت سات اعشاریہ پانچ  تھی جبکہ یہ کابل سے دوسوتیرہ کلومیٹرزیرزمین ریکارڈکیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق قیامت خیز زلزلے سے افغانستان بھی لرزاٹھا،زلزلے کامرکزافغانستان کاشمالی صوبہ بدخشاں،افغان دارالحکومت کابل میں بھی  پینتالیس سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ پانچ  بتائی جبکہ یہ کابل سے دوسوتیرہ کلومیٹرزیرزمین ریکارڈکیاگیاہےجبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک آفٹرشاکس آنے کاامکان ظاہرکیاجارہا ہے۔ افغان صوبے تخارکے ایک اسکول میں زلزلے کے باعث بھگدڑمچنے سے بارہ بچیاں جاں بحق اورمتعددزخمی ہوئی ہیں،ادھرافغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف پیکج کااعلان کرنے کےلیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور متعلقہ اداروں اورشہریوں کوآفٹرشاکس سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔