Tuesday, April 23, 2024

افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ، توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے گا، شاہ محمود

افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ، توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے گا، شاہ محمود
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ برقرار ہے، توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مارگلہ ڈائیلاگ فورم سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، اُنہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو سنگین انسانی بحران سے بچانے کے لئے امداد جاری رکھے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے، ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے، کورونا کے باوجود ہماری برآمدات بڑھیں۔

اُن کا کہا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا پاکستان کی میزبانی میں اتوار کو ہونے والا غیرمعمولی اجلاس میں افغان عوام کی ضرروتوں کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر غور کا موقع میسر آئے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بعض بین الاقوامی اورعلاقائی تنظیموں کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اُمت مسلمہ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے افغان عوام کے ساتھ ہمارے گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نصف آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور یہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔