Friday, April 19, 2024

افغانستان میں انسانی بحران سے پاکستان سمیت علاقائی ممالک کو شدید خطرہ ہے، دفتر خارجہ

افغانستان میں انسانی بحران سے پاکستان سمیت علاقائی ممالک کو شدید خطرہ ہے، دفتر خارجہ
December 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا ہے افغانستان میں انسانی بحران سے پاکستان سمیت علاقائی ممالک کو شدید خطرہ ہے۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا اوآئی سی اجلاس میں قلیل، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ تشکیل دیا جائے گا، افغانستان کی تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مسئلہ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پرکلیدی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔