Saturday, May 11, 2024

افغانستان میں امن کے خواہاں، کسی گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کررہے، فواد

افغانستان میں امن کے خواہاں، کسی گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کررہے، فواد
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، افغانستان میں امن کے خواہاں، کسی گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کررہے۔

جمعہ کے روز فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے، پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے۔

اُنہوں نے کہا، افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے۔ کہا کہ، اس وقت افغانستان میں کوئی ایسا گروپ اس پوزیشن میں نہیں جو پورے ملک پر حکومت کر سکے۔ اگر ایک گروپ کابل پر قبضہ کرتا ہے تو دوسرا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

وزیراطلاعات بولے کہ، مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے، خطے میں اقتصادی اور تجارتی فروغ چاہتے ہیں۔ پاک افغان نوجوانوں کو ایک فورم پر لانا خوش آئند ہے۔