Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی

افغانستان میں امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی
February 3, 2019
ماسکو (92 نیوز) افغانستان میں امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی آگئی۔ ماسکو میں طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل اور بدھ کو ماسکو میں ہونیوالی ملاقات میں طالبان کے دوحہ سیاسی دفترکے نمائندے شریک ہونگے جبکہ سابق افغان صدر حامد کرزئی، سابق گورنر اور جماعت اسلامی کے رہنما عطا محمد نور، وحدت اسلامی کے رہنما محمد محقق بھی ملاقات کرنے والے سرکردہ افغان رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق  افغان رہنماؤں اور طالبان کے مابین بات چیت کی میزبانی   روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کریں گے ۔ دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے  ترجمان نے  صدر اشرف غنی کی ملاقات میں شرکت کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ امریکا نے ماسکو کانفرنس کو افغان امن عمل میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔