Sunday, May 19, 2024

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 27, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ پشاور، میران شاہ اور غلام خان بارڈر  کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں  ہے  ، خواہش ہے افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کامیاب ہوں ۔افغان طالبان سیاسی عمل سے حکومت  میں آئیں تواستحکام ہوگا  ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ آرمی چیف کا خیال تھا کہ بارڈر محفوظ ہونا چاہیے ، سرحد پر باڑ لگانے کاعمل رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، باڑ نہ ہونے سے دہشت گرد حملہ آور ہوتے تھے، باڑلگانےسےحملوں کاسلسلہ رک گیا ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انہیں فاٹا کے ضم ہونے سے خوشی ہوئی  ، 70سال سےعلاقہ غیرکہلانےوالااب پاکستان کاحصہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ان کا کہنا تھا کہ فاٹاکےعوام کومساوی حقوق ملیں گے اور فاٹاکےعوام پاکستان کےجوڈیشل نظام میں آئیں گے، شمالی وزیرستان میں تمام پابندیاں ختم ہوگئیں، چیک پوسٹیں مقامی انتظامیہ کےحوالےکردی ہیں ، مقامی انتظامیہ نےہی تمام مسائل حل کرنےہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طورپرامن قائم ہوچکا ہے ۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاور اور جی او سی شمالی وزیرستان نے بریفنگ بھی دی۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعد میڈیا کی پہلی بار عوام سے براہ راست ملاقات بھی ہوئی جب کہ میران شاہ بازار میں لوگوں نےڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر دورے کے دوران  عوام نے امن کی بحالی اور تعمیر وترقی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا،جب کہ میڈیا نے بارڈر پر خاردار تار لگانے کے مشکل کام پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔