Monday, May 13, 2024

افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان پر بے جا الزام لگایا جارہا ہے ،وزیراعظم

افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان پر بے جا الزام لگایا جارہا ہے ،وزیراعظم
September 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر بے جا الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ۔ روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نے قوم کے خیالات کو الفاظ دے دیے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل نہ ہوتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ بنتے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ ہمارے 70 ہزار لوگ اس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ ہماری معیشیت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا 80 کی دہائی میں پاکستان نے مجاہدین کو ٹریننگ دی، جنہیں سی آئی اے روس سے لڑنے کیلئے فنڈنگ کر رہی تھی۔  جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ گروہ ہمارے خلاف ہو گئے۔