Monday, May 13, 2024

افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان پر بے جا الزام لگایا جارہا ہے ،وزیراعظم

افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان پر بے جا الزام لگایا جارہا ہے ،وزیراعظم
September 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر بے جا الزام عائد کیا جا رہا ہے ، پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ۔ روسی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  امریکا کی وار آن ٹیرر میں ہمارے 70 لوگ شہید ہوئے ، معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا الزام بے جا طور پر پاکستان پر لگارہا ہے ۔