Thursday, September 19, 2024

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ،سربراہ طالبان ملٹری کمیشن سمیت29طالبان ہلاک

افغانستان میں امریکی فضائی حملہ،سربراہ طالبان ملٹری کمیشن سمیت29طالبان ہلاک
December 3, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں  سربراہ طالبان ملٹری کمیشن  ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان قیادت اور امریکی حکام نے ملا عبدالمنان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔ افغانستان میں طالبان قیادت کو بڑا دھچکا لگ گیا، امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس میں 29  طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔ ملا عبدالمنان اخوند جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے گورنر اور فوجی سربراہ تھے۔طالبان نے تصدیق کرتے ہوئے ملا منان کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا ہے، تاہم یہ بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق ملا منان کی موت طالبان کے لیے بڑا دھچکاہے اور اس سے جنوبی افغانستان میں طالبان کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔ دوسری جانب افغان صوبےکپیسامیں افغان فورسزکےآپریشن میں13جنگجوہلاک ہوگئے ہیں، افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسزنے آپریشن کپیساکےضلع تغب میں کیا، آپریشن میں 19دھماکاخیزڈیوائسز ناکارہ بنائی گئیں۔