Wednesday, May 1, 2024

افغانستان میں امریکہ کے اگلے اقدامات کا فیصلہ نئی قیادت کرے گی : باراک اوباما

افغانستان میں امریکہ کے اگلے اقدامات کا فیصلہ نئی قیادت کرے گی : باراک اوباما
September 3, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار امریکا کو محفوظ بنانے کی تو بات کرتے ہیں لیکن افغان جنگ پر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک اس بارے میں کوئی منصوبہ پیش نہیں کرسکے جبکہ صدر باراک اوباما کہتے ہیں امریکا کے اگلے اقدامات کا فیصلہ ان کے پیش رو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے اوباما کے فوج کے انخلا کے فیصلے کی حامی ہیں لیکن ہیلری نے اس بارے میں کسی قسم کی متبادل سوچ پیش نہیں کی کہ صدر بننے پر کیا کرنا چاہیں گی۔ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران عراق اور افغانستان کی جنگوں سے کوئی بات سیکھی ہے تو وہ یہ ہے کہ مقامی لوگ اور ملک ہی اپنی برادریوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ ان کی مدد تو کی جا سکتی ہے جو کرنی چاہیے لیکن ان کی جگہ نہیں لی جا سکتی۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں زیادہ کھل کر خیالات پیش کیے ہیں اور مکمل فوجی انخلا کی بات بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑائی غلطی کے مترادف تھی لیکن اس کے بعد ٹرمپ نے یوٹرن لیا اور کہا کہ وہ نہیں سمجھتے افغانستان جانا غلطی تھی بلکہ امریکا کو عراق جنگ میں ملوث ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔