Tuesday, May 7, 2024

افغانستان میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ،60طالبان ہلاک ،متعدد زخمی

افغانستان میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ،60طالبان ہلاک ،متعدد زخمی
November 14, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغان صوبے غزنی میں اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں  60 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق غزنی میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی روز جاری  سےرہنے والی لڑائی میں 30 سکیورتی  اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 22 سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق  ہوئے ۔ دوسری جانب افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبے وردک کے علاقے سید آباد میں  پھیل گئی ہیں  جن میں 9 افغان فوجی ہلاک اور 5 طالبان مارے گئے۔