Saturday, April 20, 2024

افغانستان میں امن کے قیام کیلئے تنہا پاکستان کچھ نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن کے قیام کیلئے تنہا پاکستان کچھ نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی
January 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام عمل کیلئے تنہا پاکستان کچھ نہیں کر سکتا ، بھارت کو منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہیے، افغانستان عالمی معاملہ ہے، قطر کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک فوج نے امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں  امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، کرتار پور راہداری کے معاملے پر دنیا  بھر کے کروڑوں سکھوں نے ہمارے عمل کو سراہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے عمل کو ہم نہیں روک سکتے ، وزیر اعظم نے بھی کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے  پر عالمی سطح پر سبکی ہو گی ، عام انتخابات 2018 کی تحقیقات کے لئے ہم نے انکار نہیں کیا۔