Friday, May 10, 2024

افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، شاہ محمود قریشی
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، امن عمل کے لیے تمام فریقوں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، افغان حکومت اور امن کمیٹی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی۔ مزید بولے افغانستان سے 60 فیصد امریکی افواج کا انخلاء ہو چکا ہے۔ افغانوں نے مل بیٹھ کر اپنے مسقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا، ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات مفید رہی، دوحہ میں بیشتر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، دنیا افغانستان کے مسئلے پر مذاکرات کی حامی ہے، افغان مذاکرات میں تعطل آیا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، افغانستان میں امن قائم ہونا ہمارے مفاد میں ہے، افغانستان 90 کی دہائی کی طرف گیا تو پاکستان کو نقصان ہوگا۔ افغان حکومت اور امن کمیٹی میں یکسوئی دیکھائی نہیں دے رہی۔ افغانستان میں ایک طبقہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانا چاہتا ہے۔