Tuesday, April 30, 2024

افغانستان ، مسجد میں قائم ووٹرسنٹر میں دھماکا، 17 افراد ہلاک

افغانستان ، مسجد میں قائم ووٹرسنٹر میں دھماکا، 17 افراد ہلاک
May 7, 2018
کابل (92 نیوز) افغانستان کے صوبہ خوست میں مسجد میں قائم ووٹر رجسٹریشن سنٹر میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی جبکہ چونتیس افراد زخمی ہیں۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ یہ خودکش حملہ نہیں تھا بلکہ مسجد میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر اسے اڑایا گیا۔ صوبائی محکمہ صحت نے سترہ ہلاکتوں جبکہ 34 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل اپریل میں شروع ہوا تھا اور اُس وقت سے متعدد ووٹر مرکز پر حملے ہو چکےہیں۔