Friday, April 26, 2024

افغانستان، مزار شریف میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید لڑائی جاری

افغانستان، مزار شریف میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید لڑائی جاری
August 10, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید لڑائی جاری ہے۔

مزار شریف شہر سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو مزار شریف چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

بھارتیوں کو لینے کے لیے خصوصی پرواز آج افغانستان جائےگی۔

اس سے ایک روز قبل افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان 6 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں قتل کےڈر سے متعدد پائلٹس نے نوکریاں چھوڑ دیں۔ حالیہ دنوں میں 19 پائلٹس افغان ایئر فورس چھوڑ کر گئے۔جبکہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں 8 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔