Saturday, April 27, 2024

افغانستان ، طالبان کے حملے میں 8فوجی اہلکار ہلاک ،10یرغمال بنا لئے گئے

افغانستان ، طالبان کے حملے میں 8فوجی اہلکار ہلاک ،10یرغمال بنا لئے گئے
December 9, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغان صوبے فراہ ميں طالبان کی جانب سے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا،اس حملے کے نتیجے میں  آٹھ فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں ۔ افغان صوبائی رکن کونسل عبدالسمد صالحیی کے مطابق  صوبے فراہ کے مغربی علاقے میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جبکہ حملے کے بعد طالبان 10 فوجیوں  کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوبی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز بھی مغربی افغانستان کے صوبے ہرات ميں سڑک کے کنارے نصب  بم کے پھٹنے سے تين شہری ہلاک ہو گئے تھے۔