Wednesday, May 22, 2024

افغانستان ،صوبہ خوست میں ووٹر رجسٹریشن آفس کے باہر دھماکہ،12افراد ہلاک

افغانستان ،صوبہ خوست میں ووٹر رجسٹریشن آفس کے باہر دھماکہ،12افراد ہلاک
May 6, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے صوبہ خوست میں  ووٹر رجسٹریشن آفس کے باہر دھماکے میں 12افراد ہلاک جب کہ 34زخمی ہو گئے ۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے افغان صوبے زابل میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 38 دہشت گردوں کو  ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔